[…] El origen de la leyenda de la Vouivre en el Franco Condado se pierde en la Edad Media, una época que, como bien sabemos, fue especialmente fecunda en cuentos y leyendas. Nuestra historia transcurre en los alrededores del río Loue, en el departamento del Jura, y del municipio de Mouthier-Haute-Pierre. Pero, antes que nada, hablemos de esta criatura. Según la descripción más habitual, la Vouivre es una serpiente gigantesca provista de grandes alas de murciélago. Rápida como el rayo, tiene la particularidad de poseer un solo ojo en el centro de la cabeza. Y, aun así, no se trata realmente de un ojo. Lo que lleva en la frente es una enorme piedra roja llamada escarboucle. Esta piedra es la que despierta toda clase de codicias, pues se le atribuyen inmensos poderes mágicos. Según algunas tradiciones, quien consigue apoderarse de ella se vuelve rico para siempre. […] | Entry #39086 — Variant: Not specifiednone
|
فرانش-کومتے (Franche-Comté) کے علاقے میں ’ووئیور‘ (Vouivre) کی داستان کی ابتدا قرونِ وسطیٰ کے دھندلکے میں کہیں کھو گئی ہے—ایک ایسا دور جو، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، قصے کہانیوں اور دیومالائی داستانوں سے مالا مال تھا۔ ہماری یہ کہانی جورا (Jura) کے علاقے میں بہنے والے دریا ’لو‘ (Loue) اور ’موتیے-اوٹ-پیئر‘ (Mouthier-Haute-Pierre) نامی قصبے کے گرد گھومتی ہے۔ لیکن پہلے، آئیے اس مخلوق ہی کی بات کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ مروج بیان کے مطابق، ’ووئیور‘ ایک دیوہیکل سانپ ہے جس کے چمگادڑ جیسے بڑے بڑے پر ہیں۔ بجلی کی سی تیزی رکھنے والی اس مخلوق کی ایک نمایاں خصوصیت اس کے سر کے عین درمیان موجود ایک ہی آنکھ ہے۔ تاہم، یہ درحقیقت کوئی آنکھ نہیں ہے؛ اس کی پیشانی پر موجود چیز دراصل ایک بہت بڑا سرخ پتھر ہے جسے ’کاربنکل‘ (carbuncle) کہا جاتا ہے۔ لوگ اسی پتھر کو حاصل کرنے کے لیے شدید خواہش رکھتے ہیں، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس میں بے پناہ جادوئی طاقتیں پوشیدہ ہیں۔ بعض روایات کے مطابق، جو شخص اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، اسے یہ پتھر لازوال دولت سے مالا مال کر دیتا ہے۔ | Entry #39278 — Variant: Not specifiednone
|
فرانس-کومتے (بَرگنڈی کے علاقے) کے اُڑنے والے اَژدہے ’وُوئِیور‘ کی داستان نے قُرونِ وُسطیٰ کے دور میں جنم لیا ، جو کہ کہانیوں اور افسانوں کی پیداوار کے اعتبار سے ، جیسا کہ ہم جانتے ہیں ، اِنتہائی زرخیز دور تھا۔ آج کی کہانی جِیُورا کے پہاڑی سلسلے میں بہنے والے ’دریائے لُو‘ پر واقع ’مَوتھِئیے-عَوت-پِئیَر‘ نامی قصبے کے گِرد و پیش میں رُونما ہوئی۔ لیکن داستان بیان کرنے سے پہلے ، اِس عجیب الخلقت مخلوق کا حُلیہ بیان کرنا ضروری ہے۔ زُبانِ زدِ عام کے مطابق، ’وُوئِیور‘ ایک ایسا دیو قامت اَژدہا ہے جس کے چمگادڑ کی طرز کے پَر اِسے برق رفتار بناتے ہیں۔ اِس کی ایک نُمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اِس کی واحد آنکھ اِس کی پیشانی پر ہے۔ اور وہ بھی دراصل حقیقی آنکھ نہیں ہے، بلکہ اِس کی پیشانی پرنظر آنے والی آنکھ حقیقتاً ایک عظیمُ الْشان سُرخ یاقوت ہے ، جسے 'ایسکاربوکل' کہتے ہے۔ ’وُوئِیور‘ کے شکاریوں کی تمام تر لالچوں اور خواہشوں کا اصل مرکز یہی سَنگِ احمر ہے کیونکہ اِس سے بے پناہ جادوئی طاقتیں منسوب ہیں۔ بعض روایات کے مطابق ، جو کوئی بھی اِس پتھر کو حاصل کر لے گا ، وہ دولتِ جاوداں پا لے گا۔ | Entry #39269 — Variant: Not specifiednone
|
فغانش-کومتے میں ووِیوْغ (Vouivre) کی داستان کی جڑیں قرونِ وسطیٰ کے اس دور سے جا ملتی ہیں جو لوک کہانیوں اور جادوئی قصوں سے مالا مال تھا۔ ہماری یہ کہانی صوبہ جورا (Jura) کے دریا "لو" (Loue) اور "موتھیے-اوت-پیئر" (Mouthier-Haute-Pierre) کے علاقے کے گرد گھومتی ہے۔ مگر کہانی سے پہلے، اس پراسرار مخلوق کا ذکر ہو جائے۔ عام روایت کے مطابق، ووِیوْر چمگادڑ جیسے بڑے پروں والا ایک خوفناک اور وشال سانپ ہے۔ بجلی کی سی تیزی رکھنے والی اس مخلوق کی سب سے عجیب بات یہ ہے کہ اس کے ماتھے کے بالکل بیچوں بیچ صرف ایک آنکھ نظر آتی ہے۔ مگر حقیقت میں وہ کوئی آنکھ نہیں، بلکہ ایک نایاب اور چمکتا ہوا سرخ پتھر ہے جسے "اسکاربوکل" کہا جاتا ہے۔ یہی وہ سحر انگیز پتھر ہے جس پر ہر دل للچاتا ہے۔ درحقیقت، اس سے بے پناہ جادوئی طاقتیں منسوب کی جاتی ہیں۔ بعض روایتوں کے مطابق، جو بھی شخص اس پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جائے، یہ اسے سدا کے لیے مالا مال کر دیتا ہے۔[…] | Entry #39358 — Variant: Not specifiednone
|
فرانش-کونتے میں وُوئور (Vouivre) کی داستان کی ابتدا قرونِ وسطیٰ کے زمانے میں گم ہو جاتی ہے، جو کہ ہم جانتے ہیں، قصوں اور دیومالائی روایات کے حوالے سے نہایت زرخیز دور تھا۔ ہماری کہانی دریائے لو (Loue) کے گردونواح میں، جو جورا کا ایک دریا ہے، اور قصبے موتیے-اوٹ-پیئر (Mouthier-Haute-Pierre) میں پیش آتی ہے۔ لیکن سب سے پہلے، آئیے اس مخلوق کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ عام طور پر بیان کی جانے والی تفصیل کے مطابق، وُوئور ایک دیوہیکل سانپ ہے جس کے بڑے بڑے چمگادڑ جیسے پَر ہیں۔ وہ بجلی کی سی تیزی سے حرکت کرتا ہے۔ اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی آنکھ صرف ایک ہے، جو اس کے سر کے عین درمیان واقع ہے۔ اور یہ درحقیقت آنکھ نہیں ہے۔ اس کی پیشانی پر ایک بہت بڑا سرخ پتھر ہوتا ہے، جسے اسکاربوکل (escarboucle) کہا جاتا ہے۔ یہی پتھر تمام لوگوں کی ہوس اور لالچ کا سبب بنتا ہے۔ درحقیقت، لوگ اس پتھر کو بے پناہ جادوئی طاقتوں کا حامل سمجھتے ہیں۔ بعض روایات کے مطابق، جو شخص بھی اس پتھر کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے، وہ ہمیشہ کے لیے دولت مند ہو جاتا ہے۔ | Entry #39116 — Variant: Not specifiednone
|
… فرانش کونتے میں ’’ووئیور‘‘ (Vouivre) کی داستان کب اور کیسے شروع ہوئی، اس کا سرا قرونِ وسطیٰ کی دھند میں کہیں گم ہو چکا ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جو، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، قصے کہانیوں اور عجیب و غریب حکایتوں کے لیے خاصا زرخیز ثابت ہوا۔ ہماری یہ داستان فرانس کے علاقے ژورا میں بہنے والی ندی لُو (Loue) اور موتیے اوت پیئر (Mouthier-Haute-Pierre) نامی بستی کے گرد و نواح میں جنم لیتی ہے۔ مگر پہلے ذرا اس مخلوق کا احوال سن لیجیے۔ عام روایت کے مطابق، ووئیور ایک دیوہیکل سانپ ہے جس کے بڑے بڑے پر چمگادڑ کے پروں سے مشابہ ہیں۔ بجلی کی سی تیزی سے لپکنے والی اس بلا کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ اس کے سر کے عین درمیان صرف ایک آنکھ ہوتی ہے۔ لیکن ذرا ٹھہریے، جسے آنکھ کہا جاتا ہے، وہ درحقیقت آنکھ ہے ہی نہیں! اس کی پیشانی پر ایک نہایت بڑا، سرخ رنگ کا بیش قیمت نگینہ جڑا ہوتا ہے، جسے ’’اسکاربوکل‘‘ (Escarboucle) کہتے ہیں۔ بس یہی وہ نگینہ ہے جسے پانے کے لیے ہر کوئی للچاتا ہے۔ آخر ایسا ہو بھی کیوں نہ؟ مشہور ہے کہ اس میں ایسی بے پناہ جادوئی قوتیں پوشیدہ ہیں جن کا تصور بھی محال ہے۔ بعض روایات تو یہاں تک کہتی ہیں کہ جو خوش نصیب اس نگینے کو اپنے قبضے میں کرنے میں کامیاب ہو جائے، اس کی سات پشتوں کو بھی دولت کی کمی نہ رہے۔ …  | Entry #39251 — Variant: Not specifiednone
|