ایریزونا کے 'پیما' قبائل کا کہنا ہے کہ تمام انسانوں اور جانوروں کا بانی ایک تتلی تھا۔یعنی 'چیروٹ میک' (زمین بنانے والا) جو بادلوں سے اڑتا ہوا نیلی چٹانوں (Blue Cliffs) پر اترا اور اپنے ہی پسینے سے انسان تخلیق کیے۔ جیسے جیسے لوگوں کی آبادی بڑھی ۔ وہ خود غرض اور جھگڑالو ہوتے گئے۔ جس پر چیروٹ میک اپنی اس تخلیق سے سخت متنفر ہوا اور اس نے ان سب کو ڈبونے کا عزم کر لیا۔
پہاڑوں میں "ہاوک" نامی ایک شیطان بستا تھا ۔ جو ان کی بیٹیوں کو اغوا اور بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا تھا۔ سوہا خاموشی سے اس کا پیچھا کرتا ہوا سپرسٹیشن کے پہاڑوں تک جا پہنچا؛ ۔ اس نے اس کیکٹس کی شراب میں نشہ آور شے ملا دی جو اس کی بیٹی نے اسے پیش کرنی تھی۔ پھر جونہی اس نے وہ شراب پی ۔ سوہا اپنی گھات سے باہر نکلا اور اس بے سدھ شیطان کا کام تمام کر دیا۔
پیما قوم اس روایت پر اس قدر اٹل یقین رکھتی ہے ۔ کہ وہ کبھی سپرسٹیشن کے پہاڑوں کا رخ نہیں کرتی ۔ کیونکہ وہاں چیروٹ میک جلوہ فرما ہے ۔ جو ان کی بدعملیوں کے پیمانے لبریز ہونے کا منتظر ہے ۔ تاکہ اس پہاڑی سلسلے کے پسِ پشت بندھے طوفانی سمندر کو زمین پر کھول دے ۔