ایریزونا کے پیما انڈین یعنی مقامی باشندے کہتے ہیں کہ سارے انسانوں اور جانوروں کا جدِ امجد ایک تتلی نما دیوتا تھا، جسے چیروٹ میک (دھرتی ساز) کہا جاتا ہے۔ وہ بادلوں سے اڑتا ہوا بلیو کلفس پر اترا[…] اور اس نے اپنے پسینے سے انسان بنائے۔ جیسے جیسے آبادی بڑھی، لوگ خودغرض اور لڑنے جھگڑنے والے ہوتے گئے۔ چیروٹ میک اپنی اس کاریگری سے بڑا بیزار ہوا اور اس نے سب کو ڈبو کر مارنے کا فیصلہ کر لیا[…]
ان پہاڑوں میں ایک ہاک نامی دیو رہتا تھا، جو ان کی بیٹیاں اغوا کر لیتا تھا اور بیٹوں کو قتل کر دیتا تھا[…] وہ چپ چاپ اس کے پیچھے سپرسٹیشن پہاڑوں میں چلا گیا؛ اس نے اس کی بیٹی کے ہاتھوں پلائی جانے والی تھوہر کی شراب میں نشہ ملا دیا؛ پھر جب اس نے وہ پی لی، تو وہ اپنی چھپنے والی جگہ سے باہر نکلا اور اس نے اس مدہوش دیو کا بھیجا نکال دیا[…]
پیما قوم کو اس پیشگوئی پر اتنا پکا یقین ہے کہ وہ سپرسٹیشن پہاڑاں کو پار نہیں کرتے۔ کیونکہ وہ تصور رکھتے ہیں کہ وہاں چیروٹ میک بیٹھا ہوا ہے— جو ان کی بدکاری کے حد سے بڑھنے کا انتظار کر رہا ہے تاکہ دھرتی پر ایک بڑا سمندر چھوڑ سکے جو اس پہاڑی سلسلے کے پیچھے محصور ہے۔